کیا نفلی روزے کے دوران خون عطیہ کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:2981
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا نفلی روزوں کے دوران خون کا عطیہ دے سکتے ہیں؟

  • سائل: سید کشن منظر عابدی قادریمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2013ء

زمرہ: اعضاء کی پیوندکاری  |  روزہ

جواب:

روزہ نفلی ہو یا فرض‘ خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ تاہم دورانِ روزہ خون نکلنے کی وجہ سے بےہوش ہو جانے یا کسی بھی مسئلہ کی بنا پر کوئی چیز کھلانے، پلانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی