سرمایہ کاری کے لئے خریدے گئے سونے پر زکوۃ فرض ہو گی؟


سوال نمبر:2958
السلام و علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کی ملکیت سونے کا اکٹھا نصاب بنے گا یا علیحدہ؟ سرمایہ کاری کے لئے خریدے گئے سونے پر زکوۃ ہو گی؟

  • سائل: م ح ممقام: متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

سونا آپ کے پاس جس حالت میں بھی ہو آپ اگر صاحب نصاب ہوں اور سال بھر آپ کے پاس نصاب کے برابر یا اس سے زائد سونا رہا ہو آپ پر زکوۃ فرض ہو گی۔ میاں بیوی کا جتنا جتنا انوسٹمنٹ میں حصہ ہے اس کے مطابق دیکھ لیں دونوں صاحب نصاب بنتے ہیں تو دونوں زکوۃ ادا کریں گے اگر ایک صاحب نصاب بنتا ہے تو ایک زکوۃ ادا کرے گا۔

ضروریات زندگی کی اشیاء کے علاوہ جتنا بھی مال ودولت ہوتا ہے اس کو نصاب میں شامل کیا جاتا ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا 18 قیراط اور 21 قیراط سونا پر بھی زکوۃ فرض ہو گی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی