سوال نمبر:2944
محترم جناب السلام علیکم
میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے والد کی دکان پر کسی کام سے کھڑا ہوں اور
میرے ہاتھ سے کوئی چیز گرتی ہے اور میں اسے اٹھانے کے لئے جھکتا ہوں تو
دیکھتا ہوں کہ دکان کے تھڑے کے نیچے جو نالی بہہ رہی ہے اس میں بہت سارے
نوٹ پڑے ہیں۔ بلکہ بنڈل کے بنڈل پڑے ہیں اور میں ان سب بنڈلوں کو اٹھا رہا
ہوں اور کہتا جا رہا ہوں کہ ارے یہاں تو بہت سارے پیسے پڑے ہوئے ہیں۔
یہاں پر یہ بات نوٹ کریں کہ میرے والد کی دکان بہت عرصہ پہلے بند ہو چکی
ہےاور میں خود 5 سال تک ابو ظہبی میں جاب کرتا رہا ہوں لیکن کسی وجہ سے
میرے وہ جاب ختم ہو گئی اور آج کل میں کسی اچھی جاب کی تلاش میں ہوں۔
- سائل: ارشاد احمدمقام: ملتان، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء
جواب:
خواب میں پیسے دیکھنے کی مختلف تعبیریں ہیں آپ کے خواب کی تعبیر جو ہماری سمجھ
میں آئی ہے وہ یہ کہ آپ کوئی کاروبار شروع کریں جاب کے بجائے۔ اللہ تعالی آپ کو
کامیاب کرے۔ لیکن کاروبار کے لیے اچھی طرح سوچ سمجھ کر کہیں سرمایہ لگانا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔