کیا حالت حیض میں کمپیوٹر سکرین پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2941
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا حالت حیض میں کمپیوٹر سکرین پر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے؟

  • سائل: فریالمقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  حیض

جواب:

جنبی مرد ہو یا عورت، حیض اور نفاس والی عورت قرآن مجید کو دیکھ کر یا زبانی تلاوت نہیں کر سکتے۔ یعنی الفاظ زبان پر نہیں لا سکتے، جائزنہیں ہے۔ کمپیوٹر یا ٹی وی وغیرہ کی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں لیکن ادھر سے دیکھ کر پڑھ نہیں سکتے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی