عشرہ محرم میں تعزیہ و ماتم کرنے اور نیاز پکانے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:2939
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا محرم الحرام کے مہینے میں تعزیہ، ماتم کرنا اور خاص کھانوں کا پکانا جائز ہے اس کے بارے میں تفصیل سے دلائل کے ساتھ جواب دیں؟

  • سائل: نفش ابراہیممقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء

زمرہ: تعزیتِ میت

جواب:

شہدائے کربلاکی یاد میں آنسو بہانا، پریشان ہونا، غمزدہ ہونا جائز ہے۔ لیکن ماتم کرنا جائز نہیں ہے۔ ماتم کرنے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ ویسے بھی اگر دیکھا جائے تو پڑھا لکھا عالم دین کبھی بھی ماتم نہیں کرتا۔ عام عوام ہی ماتم کرتے ہیں، زنجیریں وغیرہ مارتے اور آگ کی انگاروں پر چلتے ہیں۔ باقی رہا کھانا تقسیم کرنا، پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانا یہ سب جائز ہے لیکن یہاں غریبوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے۔ کسی خاص کھانے کا لازم کر دینا جاہلیت کی بات ہے۔ جو حسب توفیق ہو شہدائے کربلا کے نام پر تقسیم کر کے ان کے ساتھ محبت وعقیدت کا اظہار کرنا جائز ہے بلکہ اجر وثواب کا باعث ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔

  1. تعزیہ داری کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
  2. کیا ماتم کرنا جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی