جواب:
جی ہاں! یہ حدیث مبارکہ صحیح ہے اور مستند کتب میں موجود ہے جو مع حوالہ درج ذیل ہے:
عن النبی صلی الله علیه وآله وسلم من قرأ سورة التغابن دفع موت الفجأة.
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورۃ التغابن کی تلاوت کی، اس سے اچانک آنے والی موت اٹھا لی جاتی ہے۔
آپ نے واضح نہیں کیا کہ آپ کتاب کنز العمال کے بارے میں پوچھنا چاہتی ہیں یا ’’کتاب‘‘ کی اصطلاح جو عربی کتب کی فہرست بناتے وقت استعمال کیے جاتے ہیں، اس کا حوالہ دے رہی ہیں؟ بہر حال دونوں کی وضاحت کچھ اس طرح سے ہے کہ:
کنز العمال احادیث کے مجموعے کی کتاب ہے جس میں مختلف کتب سے احادیث جمع کی گئی ہیں۔
اگر کتاب العمل لکھا ہے تو یہ کتاب بمعنی باب ہے۔ جیسے اردو کتب میں بھی فہرست میں ابواب بندی ہوتی ہے، اسی طرح عربی کتب میں لفظ کتاب استعمال ہوتا ہے۔
جہاں تک دعائے گنج شکر کی بات ہے تو یہ ہمارے علم میں نہیں ہے، البتہ دعائے پنج گنج اور دعائے گنج العرش مختلف کتب میں موجود ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔