سوال نمبر:2908
السلام علیکم مفتی صاحب قرآن پاک پڑھ رہی ہوں پہلے بھی پڑھا ہے اور ختم بھی کیا ہے۔ پر اب آن لائن دوبارہ پڑھ رہی ہوں، زبر زیر کی غلطی تو نہیں ہوتی مگر کون سا لفظ کہاں سے ادا ہو گا اس میں کافی فرق تھا۔ جو میں نہیں جانتی تھی اب دل چاہتا ہے قرآن پاک کی تلاوت کروں مگر ڈرتی نہیں پڑھتی کہ کوئی غلطی نہ ہو جائے۔ کیا مکمل سیکھ لینے تک نہ پڑھوں یا کوشش کہ باوجود کوئی غلطی ہو جائے تو معاف ہو جائے گی۔ حروف حلقی اور حروف سفیریہ اور باقی تمام حروف کا فرق تھا مثلا سین اور صاد کو ایک جیسا پڑھ لیتی تھی، رہنمائی فرمائیں۔
- سائل: فاریہ مقام: ہانگ کانگ
- تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء
جواب:
آپ اپنی طرف سے جتنا بہتر پڑھ سکتی ہیں پڑھیں کیونکہ آپ پڑھ کر کسی کو سنائیں گی
تو قرآن پاک درست پڑھنے کے قابل ہوں گی۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ مشق کریں تاکہ جو
کمی بیشی ہے نکل جائے۔ کوئی بھی کام سیکھنے کے لیے وہ کام کرنا ضروری ہوتا ہے اگر
بندہ ڈرتا رہے کبھی بھی کام نہیں سیکھ سکتا۔ لہذا آپ زیادہ سے زیادہ مشق کریں تاکہ
آئندہ کے لے آپ درست قرآن پاک پڑھ سکیں۔ سیکھنے کے دروان اگر کوئی غلطی ہو بھی جائے
تو اللہ تعالی معاف فرمائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔