قربانی کے جانور کے حاملہ ہونے پر کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:2902
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بکری قربانی کے لئے خریدی، مگر خریدنے کے تین دن کے بعد کسی نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے۔ اب میرے لئے شرعی حکم کیا ہے، برائے مہربانی وضاحت فرما دیں۔ شکریہ

  • سائل: امان اللہمقام: کوئٹہ
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

اگر اس بکری کو رکھنا چاہتے ہیں تو رکھ لیں تاکہ وہ بچہ پیدا کر لے یا فروخت کر دیں۔ اتنی ہی قیمت یا اس سے زیادہ قیمت کی کوئی دوسری بکری خرید لیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس کی قربانی کر لیں۔ بچہ زندہ نکل آیا تو اس کو بھی ذبح کر دینا اگر زندہ نہ نکلا تو پھر اس کی ماں کا ذبح ہی اس کا ذبح ہے۔ یعنی اس کو آپ قربانی لگا سکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی