پڑوسیوں کی شر سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:2898
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ پڑوسیوں کے شر اور ان کے ہر وقت کے جھگڑوں، اور بلاوجہ تنگ کرنے اور بعض اوقات دھمکیوں سے محفوظ رہنے کا کوئی حل بتا دیں۔ راہ میں کچرا، وغیرہ گھر کے سامنے ڈالتے ہیں، کوئی نماز یا محفل نعت کی جا رہی ہو تو گانے بجانا شروع کر دیتے ہیں اور کہتے کہ تم ہم پہ جادو کراتے ہو سو ہم بھی کرواتے ہیں۔

  • سائل: نمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

زمرہ: حقوق العباد  |  معاملات

جواب:

سب سے پہلے تو اپنے علاقہ کے با اثر معزز افراد کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کریں اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر بذریعہ قانون مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو سکے۔ لڑائی جھگڑوں اور بذریعہ جادو یہ مسئلہ بالکل حل نہیں ہو گا بلکہ بڑھتا ہی جائے گا۔ آخری حل یہی ہے کہ آپ مکان تبدیل کر لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی