خواب میں جنات کے نظر آنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:2896
السلام علیکم میں دو دن سے ایک خواب دیکھ رہا ہوں جس میں ایک دن مجھے جنوں کی جماعت کو دیکھا اور مجھ سے کہ رہا تھا کہ میں اس گھر میں آوں گا یا گی، کچن کی دیوار پر بھی اس نے شاید میری ایک سال کی بیٹی کا نام لکھا جو میں نے کسی چیز سے کھرچ دیا، اور دروازے سے باہر ایک جن اندر آنے کی کوشش کر رہا تھا جس کی گردن گھما کر اور دھکا دے کر میں نے اس کو واپس لوٹا دیا پھر میں نے اوپر آ کر اپنی کھڑکی سے دیکھا تو سارے جن واپس جا رہے تھے۔ تیسرے دن مجھے دوبارہ خواب آیا کہ مجھے میری بیگم نے اٹھایا کہ کوئی دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میں نے دیکھا تو ہینڈل گھمایا جا رہا تھا، جلدی سے میں نے دروازے پر کراس کا نشان بنایا اور اس کے اندر بہت سارے مختلف طرح کے کراس بنائے اور واپس بیڈ پر آ گیا۔ ان خوابوں میں ایک چیز تھی کی مجھے گھبراہٹ نہیں ہوئی اور نہ میں ڈرا۔ میں پاکستان میں نہیں رہتا ہوں اس لئے ان ممالک میں کسی صالح بزرگ کو تلاش کرنا ممکن نہیں لہذا مجھے منہاج القرآن سے بہتر کوئی بھی نہیں ملا۔ علاج بتائیں۔ میں الفیوضاتِ المحمدیہ بھی پڑ رہا ہوں۔

  • سائل: نا معلوممقام: یو اے ای
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ پانچ وقت نماز باقاعدگی کے ساتھ ادا کیا کریں اور حسب توفیق کوئی صدقہ خیرات کر دیں، اللہ تعالی کرم فرمائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی