محدث، مجدد، مفسر کی صفات اور ان کے کام کا دائرہ کار بتائیں؟


سوال نمبر:2891
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ محدث، مجدد، مفسر کی صفات اور ان کے کام کا دائرہ کار بتائیں؟

  • سائل: نور الہیمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

محدث، مفسر، مفکر، فقیہ وغیرہ سب صفات مجدد میں پائی جاتی ہیں۔ اسلام کے چہرے پر پڑی ہوئی گرد کو صاف ستھرا یعنی اجلا کر کے پیش کرنا مجدد کا درائرہ کار ہوتا ہے۔ جس چیز کی کسی زمانے یا علاقے میں زیادہ ضرورت ہوتی ہے مجدد اس پر زیادہ زور دیتا ہے اور اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ یعنی مجدد خود بھی قرآن وحدیث کے مطابق زندگی گزارتا ہے اور لوگوں میں بھی صحیح تعلیمات اسلام پھیلاتا ہے۔ جو مجدد ہونے کا دعوی تو کرے لیکن اسلام کو دور جدید کے مطابق پیش نہ کرے اور اسلامی تعلیمات پر پورا عبور بھی نہ رکھتا ہو وہ مجدد نہیں ہو سکتا۔

محدث، مفسر کی صفات وہ بھی یہ ہیں کہ محدث جو علم حدیث کا ماہر ہو اور مفسر جو علوم التفسیر یعنی قرآن پاک کے بارے میں مکمل علوم کو جانتا ہو مراد قرآنی علوم کا ماہر ہو۔ اس کا دائرہ کار یہی ہوتا ہے کہ اپنے مضمون میں لاثانی ہو اور مجدد کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ جس مسئلہ کو بھی لے اس کی تہہ تک جائے پھر اس کے بارے میں کسی کو تشنگی نہ رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی