جواب:
دعوت ولیمہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ اس لیے جو طاقت رکھتا ہو اسے چاہیے وہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عمل کرے۔ اب رہا مسئلہ مہنگائی کے دور میں اس سنت پر عمل کرنا، تو آپ بالکل سادہ طریقے سے کھانا بنائیں اور قریبی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بلا کر کھلا دیں۔ کوشش کریں غریب غربا اس تقریب میں ضرور شامل ہوں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ بہت بڑے پیمانے پر کسی شادی حال میں ہی یہ دعوت کھلائیں یا گھر پر اس کے لیے بہت بڑا بندوبست کریں۔ اگر آپ نے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا ہو تو پھر بالکل سادگی سے کر سکتے ہیں اور یہی آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ فضول خرچی نہ کی جائے یعنی آپ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں، زیادہ لمبے چوڑے چکروں میں نہ پڑیں۔ نہ ہی اس کے لیے قرضے وغیرہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ استطاعت نہیں رکھتے تو نہ کریں، فرض یا واجب نہیں ہے۔ آپ کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اگر طاقت ہو تو پھر سنت ادا کر دیں تاکہ باعث برکت ہو سکے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔