کیا لڑکی کا لڑکے کو پیغام نکاح دینا جائز ہے؟


سوال نمبر:2854
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا لڑکی کا لڑکے کو پیغام نکاح دینا جائز ہے؟

  • سائل: نور الحسنینمقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: نکاح

جواب:

جس طرح لڑکا کسی لڑکی کو پسند کرے تو اس کو پیغام نکاح بھیج سکتا ہے۔ اسی طرح لڑکی بھی لڑکے کو پیغام نکاح بھیج سکتی ہے۔ کیونکہ نکاح اسی سے کرنا چاہیے جو پسند ہو تاکہ زندگی سنور سکے، دونوں میں پیار، محبت اور الفت ہو۔ جتنا حق اس معامہ میں لڑکے کو ہے اتنا ہی لڑکی کو بھی ہے کہ وہ اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کر سکے۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں
لڑکے اور لڑکی کا شادی سے پہلے ایک دوسرے کو دیکھنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی