جواب:
عورت کو اللہ تعالی نے بہت سی رعائیتیں دے رکھی ہیں، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایک عورت کا صرف ایک ہی شوہر ہو سکتا ہے، یعنی اس پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نسب مرد کی طرف سے ثابت ہوتا ہے یعنی بچہ مرد کے ذمہ ہوتا ہے۔ جب ایک عورت ہو اور چار شوہر ہوں تو پھر یہ معلوم نہیں ہو گا کہ بچہ کس کا ہے؟ یہ فطرت سے بھی بغاوت ہے۔ آج کل تو میڈیکل سائنس بھی یہ ثابت کر چکی ہے کہ ایک عورت جو مختلف مردوں سے زنا کرواتی ہے اس سے خطرناک قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔