شب عروسی کے وظائف اگر یاد نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟


سوال نمبر:2835
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شب عروسی کے وظائف اگر یاد نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ مختصر سنت طریقہ بتائیں۔

  • سائل: جمیل احمد رضامقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

شب عروسی کے کوئی خاص وظائف نہیں ہیں آپ فرض نماز ادا کر لیں، احادیث مبارکہ میں صحبت کرنے سے پہلے درج ذیل دعا مانگنے کا ذکر آیا ہے:

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جائے تو کہے ۔

بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ .

’’ اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! ہمیں شیطان سے محفوظ رکھنا اور اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھنا جو تو ہمیں عطا فرمائے۔‘‘

تو پھر جو انہیں بچہ ملا اسے وہ نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

  • بخاری، الصحیح، 1 : 65، رقم : 141، دار ابن کثیر الیمامۃ بیروت
  • ابو داؤد، السنن، 2 : 249، رقم : 2161، دار الفکر
  • ترمذی، السنن، 3 : 401، رقم : 1092، دار احیاء التراث العربی، بیروت
  • کمرے میں داخل ہو کر بیوی کو سلام کریں اور اس کے بعد حال احوال پوچھیں، اس کی طبیعت کے بارے میں معلوم کریں۔ ایسی ویسی ادویات استعمال نہ کریں۔ بالکل فطری طریقے کے مطابق بیوی کو اپنی طرف مائل کریں۔

    واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

    مفتی: عبدالقیوم ہزاروی