کیا لڑکی اپنی پسند کی شادی کے لیے والدین سے اظہار کر سکتی ہوں؟


سوال نمبر:2798
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں ایم ایس سی کی سٹوڈنٹ ہوں۔ میں ایک لڑکے سے بہت پیار کرتی ہوں اور مجھے نہیں پتہ کہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے یا نہیں۔ میں شادی بھی صرف اس سے کرنا چاہتی ہوں۔ میں والدین کو ڈائریکٹ نہیں بتا سکتی کہیں وہ مجھ پر شک نہ کریں۔ مجھے اس کاحل بتائیں اور کیا مجھے اس لڑکے سے اظہار کرنا چاہئے یا نہیں؟ گھر میں بے شمار رشتے آئے ہیں مگر میں انکار کرتی ہوں۔

  • سائل: نامعلوممقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: نکاح

جواب:

اس کا بہترین حل یہی ہے کہ آپ والدین کو اس لڑکے کے بارے میں بتا دیں۔ پھر وہ اس کے بارے میں تمام تر معلومات حاصل کریں اور لڑکے سے بھی آپ کے بارے میں رائے لی جائے کہ وہ بھی آپ کو پسند کرتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ شادی کے لیے لڑکے لڑکی دونوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ والدین کے مشورہ کے بغیر مناسب نہیں ہے کیونکہ خاص طور پر لڑکیوں کے لیے زیادہ مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔

خدانخواستہ بعد میں کوئی ان بن ہو جائے، مسئلہ بن جائے تو لڑکے کے لیے جان چھڑوانا آسان ہوتا ہے اور لڑکی کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے والدین اس لڑکے کے بارے میں اچھی طرح تسلی کر لیں تو پھر آپ شادی کریں اگر لڑکا بھی چاہے تو۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں۔
لڑکے اور لڑکی کا شادی سے پہلے ایک دوسرے کو دیکھنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی