کیا ولیمے کی رقم کسی یتیم کی کفالت کے لئے مختص کی جا سکتی ہے؟


سوال نمبر:2793
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ولیمے میں کن لوگوں کو دعوت دی جائے۔ اگر ولیمے کی رقم کسی یتیم کی کفالت کے لئے مختص کر دی جائے تو کیا حکم ہے؟

  • سائل: ابرار حسینمقام: نیو کراچی
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: ولیمہ  |  کفالت

جواب:

ولیمہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، آپ دعوت ولیمہ کو مختصر کر لیں، زیادہ وسیع نہ کریں اور باقی رقم یتیم کی کفالت کے لیے رکھ لیں، تاکہ دونوں سنتوں پر عمل ہو جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی