سوال نمبر:2790
السلام علیکم آن لائن شادی میں درج ذیل طریقہ اپنایا گیا برائے مہربانی بتائیں درست ہے یا غلط۔ اور آج کل یہ طریقہ زیادہ قابل استعمال ہے:
سب سے پہلے نکاح خوان نے کہا کہ لڑکا اور لڑکی مجھے وکیل بنائیں اور اس کی صورت یہ ہے کہ دونوں تحریری طور پر اپنی تحریر fax یا email کرے۔ اور اس پر دستخط دونو ں کے ہوں لڑکا اور لڑکی۔
اس کے بعد لڑکا اور لڑکی دونوں کے اور والد کے شناختی کارڈ اور لڑکی کے وکیل کا شناختی کارڈ یا لڑکی خود بمعہ گواہ کے شناختی کارڈ
تیسرے نمبر پر وکالت نامہ تحریر، نکاح خوان کو ملنے کے بعد وہ دو گواہوں کی موجودگی میں اسلام آباد سے نکاح پڑھاتا ہے، اور یہاں لڑکا اور لڑکی کے گھر والے سب موجود ہیں ۔۔۔۔۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے؟
- سائل: بشارت علیمقام: گوجرانوالہ
- تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء
جواب:
اگر یہ نکاح لڑکے لڑکی کی باہمی رضامندی سے حق مہر کے عوض دو گواہوں کی موجودگی
میں تمام تر مطلوبہ معلومات کرنے کے بعد ہوا ہے تو صحیح ہے۔
مزید
مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
ٹیلی فون اور انٹرنیٹ پر نکاح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔