رسول اللہ (ص) کی ازواج مطہرات اور اولاد کے اسماء کیا ہیں؟


سوال نمبر:2785
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات اور صاحبزادگان اور صاحبزادیوں کے نام بتائیں؟

  • سائل: سجاد حسینمقام: دبئی
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے اسماء درج ذیل ہیں:

  1. خدیجہ بنت خویلد بن اسد عبد عزی بن قصی
  2. سودہ بنت زمعہ عامریہ
  3. عائشہ بنت ابی بکر صدیق تیمیہ
  4. حفصہ بنت عمر بن خطاب عدویہ
  5. ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان صخر بن حرب بن امیہ امویہ
  6. زینب بنت جحش اسدیہ
  7. زینب بنت خزیمہ
  8. ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ مخزومیہ
  9. میمونہ بنت حارث ھلالیہ
  10. جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار مصطلقیہ
  11. صفیہ بنت حسیی بن اخطب نضریہ اسرائیلیہ ہارونیہ
  12. ماریہ بنت شمعون قبطیہ مصریہ
  13. ریحانہ بنت شمعون قرظیہ رضی اللہ عنھن وارضاھن

حافظ ابن کثیر الدمشقی، التوفی : 774ھ، البدایۃ والنھایۃ، 5 : 254، 255، دار الکتب العلمیۃ بیروت۔ لبنان

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادگان کے نام درج ذیل ہیں:

  1. قاسم
  2. طیب
  3. طاہر
  4. ابراہیم رضی اللہ عنہم

بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ ابراہیم، قاسم اور عبد اللہ تین ہی بیٹے تھے، طیب، طاہر ان کے القاب تھے۔

ایضا، 5 : 267

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں کے اسماء درج ذیل ہیں:

  1. زینب
  2. ام کلثوم
  3. فاطمہ
  4. رقیہ رضی اللہ عنھن وارضاھن

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری