جواب:
گواہی فریقین کے درمیان لڑائی، جھگڑا، دھوکہ فراڈ اور دیگر خطرناک مسائل پیدا ہونے سے بچنے کی خاطر ضروری ہے۔ مثلا دو آدمی کوئی چیز ایک دوسرے کو بیچتے ہیں یا تبادلہ کرتے ہیں لیکن بعد میں کوئی مسئلہ ہو گیا تو وہ آپس میں لڑ پڑیں تو فیصلہ کرنے والے کو کیا خواب آئے گا کہ یہ کس کی چیز ہے کیونکہ وہ تو دونوں نہیں مانیں گے۔ اس طرح نکاح میں دو گواہوں کا ہونا لازم رکھا گیا ہے تاکہ ہر زنا کرنے والا جوڑا بھی پکڑے جانے پر یہ نہ کہہ دے کہ ہم نے نکاح کر رکھا ہے یا کوئی بھی کسی عورت کو پکڑے اور دعوی کر دے یہ میری بیوی ہے، وہ شور کرتی رہے کہ میں اس کی بیوی نہیں ہوں تو فیصلہ گواہوں پر ختم ہو گا کہ آپ کا نکاح کب ہوا اور اس وقت گواہ کون تھے ان کو حاضر کریں۔ اسی طرح قتل، زناء اور دیگر معاملات میں گواہ نہ ہوں تو ہر کوئی جو چاہے دعوی کرتا بیٹھے اس کو حل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ لہذا گواہی بہت سارے مسائل کا حل ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔