جواب:
میاں بیوی کے زندہ ہوتے ہوئے دونوں کا نکاح برقرار رہتا ہے، جبکہ شوہر دین اسلام پر قائم رہے اور کوئی بھی ایسا لفظ نہ بولے جس سے صریح یا بائن طلاق واقع ہوتی ہو یا عورت حقوق نہ ملنے کی وجہ سے عدالت سے تنسیخ نکاح نہ کروا لے۔ ہر قسم کے حقوق پورے کرنا شوہر کا فرض ہے، اگر نہیں پورے کرے گا تو عورت بذریعہ عدالت اپنا حق طلب کر سکتی ہے، اگر نہ ملے تو بذریعہ عدالت علیحدگی کا بھی مطالبہ کر سکتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔