کیا ورثاء کا میت کی طرف سے لین دین کا اعلان کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2752
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عورت کی نماز جنازہ ادا کرنے سے پہلے ورثاء کا میت کی طرف سے لین دین کا اعلان کرنا جائز ہے یا نہیں۔ نیز ہمارے علاقہ میں نماز جنازہ کے فوری بعد دعا نہ مانگنے کا فتنہ عروج پکڑ رہا ہے، دعا مانگنے کے جواز پر شرعی ثبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل بیان فرما دیں۔ شکریہ

  • سائل: محمد سلیممقام: الہ آباد
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: احکام میت  |  نماز جنازہ  |  عبادات

جواب:

عورت ہو یا مرد وقت جنازہ میت کے ورثاء کا میت کی طرف سے لین دین کیے بارے میں پوچھنا ضروری ہے تاکہ اس پر کسی قسم کا بوجھ نہ رہے اور اس کی وراثت تقسیم ہونے سے پہلے پہلے معلوم ہو جائے تاکہ قرض ہو تو اسے ادا کیا جائے اور کسی سے کچھ لینا ہے تو اس کو بھی لے کر تجہیز وتکفین، قرض کی ادائیگی اور وصیت اگر ہے تو پوری کرنے کے بعد وراثت میں شامل کر لیا جائے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا شرعی طور پر ثابت ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی