حج کے فرائض کیا ہیں؟


سوال نمبر:275
حج کے فرائض کیا ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

زمرہ: حج

جواب:

حج کے چھ فرائض ہیں جو درج ذیل ہیں:

  1. اِحرام باندھنا: یہ شرط ہے
  2. وقوفِ عرفہ: یعنی نویں ذوالحجہ کے غروب آفتاب سے دسویں کی صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے کسی وقت مقامِ ’’عرفات‘‘ میں ٹھہرنا
  3. طوافِ زیارت : طواف کے سات پھیروں میں سے کم از کم چار پھیرے مکمل کرنا۔ یہ دونوں چیزیں یعنی وقوفِ عرفات اور طوافِ زیارت حج کے رکن ہیں
  4. نیت: حج کے لیے نیت کرنا ضروری ہے
  5. ترتیب: یعنی پہلے احرام باندھنا پھر عرفہ میں ٹھہرنا پھر طواف زیارت، ہر فرض کا بالترتیب اپنے وقت پر ادا کرنا
  6. مکان: یعنی وقوف عرفہ، میدانِ عرفات میں نویں ذی الحجہ کو ٹھہرنا سوائے بطنِ عرفہ کے (یہ عرفات میں حرم کے نالوں میں سے ایک نالہ ہے جو مسجد نمرہ کے مغرب کی طرف یعنی کعبہ معظمہ کی طرف واقع ہے۔ یہاں وقوف جائز نہیں) اور مسجد الحرام کا طواف کرنا

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔