کیا حالت روزہ میں دانت نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال نمبر:2743 السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا رمضان کے روزے کے دوران دانت نکلوانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ دانت سے خون بھی نہ نکلا ہو؟
اگر دانت نکلوانے سے خون، گوشت یا دوائی کے کسی قسم کے ذرات حلق سے نیچے نہ اتریں تو دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ بہتر تو یہی ہے کہ ہنگامی حالات نہ ہو تو افطاری کے بعد ہی دانت نکلوانا بہتر ہے۔