کیا ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2724
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

  • سائل: سید وجاہت علیمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے :

وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ.

الاعراف، 7 : 204

اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

لہذا اجتماعی تلاوت آہستہ آہستہ کرنی چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی