کیا مرحوم کے قضاء روزے اس کی اولاد رکھ سکتی ہے؟


سوال نمبر:2718
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی جس کے اوپر رمضان کے روزے قضاء تھے اس کی وفات ہو گئی، کیا اب اس کا بیٹا اس مرحوم کی جگہ قضاء روزے رکھ سکتا ہے؟

  • سائل: سید امتیاز علی شاہمقام: پاکستان پشاور
  • تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء

زمرہ: احکام میت  |  روزہ کی قضاء اور کفارہ  |  روزہ  |  عبادات

جواب:

ایسی صورت میں فوت ہونے والے کے مال سے یا اس کے ورثاء میں سے کوئی اپنے مال سے فی روزہ دو کلو گندم یا آٹا، یا چار کلو کھجور یا جو یا ان کی قیمت فدیہ دے دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی