کیا ایک امام دو مساجد میں‌ خطبہ جمعہ پڑھ سکتا ہے؟


سوال نمبر:2710
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص ایک مسجد میں‌ جمعہ کی تقریر، خطبہ اور امامت کرواتا ہے، پھر دوسری مسجد میں‌ بھی جمعہ کا خطبہ اور اقامت کہتا ہے جبکہ امامت دوسرا امام کرواتا ہے، کیا ایسے امام کا جمعہ کا خطبہ اور اقامت جائز ہے جس نے پہلے دونوں کام امامت اور خطبہ دیا ہے۔

  • سائل: محمد افتخار احمد عباسیمقام: نواب شاہ، سندھ
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

زمرہ: نماز جمعہ  |  امامت  |  اقامت

جواب:

ایک شخص ایک مسجد میں تقریر، خطبہ اور اقامت کروانے کے بعد دوسری مسجد میں تقریر اور اقامت تو کہہ سکتا ہے۔ لیکن عربی خطبہ نہیں دے سکتا۔ امامت اور عربی خطبہ ایک شخص ایک بار ہی دے گا، ایک ہی دن میں دو بار نہیں دے سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی