کیا ادائیگی نماز کی طرف جاتی ہوئی بیوی کو شوہر پیار کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:2690
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوہر کا بیوی کے ساتھ پیار کرنے کا جی چاہے اور بیوی نماز پڑھنے جا رہی ہو تو کیا وہ اس صورت میں نماز پڑھ لے یا شوہر کو وقت دے جبکہ نماز پڑھنے کا ٹائم بھی باقی ہو؟

  • سائل: محمد امجدمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 20 جولائی 2013ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

اگر نماز کا وقت باقی ہے تو دونوں مشورے سے جو مرضی ہے کر سکتے ہیں چاہے پہلے نماز پڑھ لیں یا پیار کر لیں۔ لیکن میاں بیوی میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک کا نماز پڑھنے کا جی چاہتا ہو اور دوسرے کا پیار کرنے کا۔ اگر نماز کا وقت نکل جانے کا خطرہ ہو تو پہلے نماز پڑھ لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی