جواب:
شریعت میں عصر اور مغرب کے درمیان پانی پینے سے کہیں منع نہیں کیا گیا نہ ہی کسی صاحب عقل نے منع کیا ہے۔ یہ جاہلانہ باتیں ہوتی ہیں جو معاشرے میں مشہور ہو جاتی ہیں، ان کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہوتی، لہذا عصر اور مغرب کے درمیان پانی پی سکتے ہیں، جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔