وسوسوں بچنے کا وظیفہ کیا ہے؟


سوال نمبر:2657
السلام علیکم عرض یہ ہے کہ میرے والد کو شیطانی قسم کے وسوسے آتے ہیں جن کی وجہ سے وہ پریشان رہتے ہیں مثلا اللہ اور پیغبروں کے بارے غلط باتین دل میں آنا وغیرہ، ہمارے خیال سے 5 سال پہلے حج کرنے کے بعد ہوا ہے۔ جب کے میرے والد 5 وقت کے نمازی ہیں، برائے مہربانی ان وسوسوں کی شرعی حیثیت بیان فرما دیجے، جس کی وجہ سے میرے والد پریشان ہیں؟

  • سائل: دلشاد جمالیمقام: ٹنڈو اللہ یار
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

زمرہ: وظائف

جواب:

آپ کے والد صاحب کو چاہیے کہ غور کریں انہوں نے کسی کے ساتھ ظلم، زیادتی وغیرہ تو نہیں کی یا کر رہے ہوں یا ابھی بھی ان کی وجہ کسی پر سے ظلم ہو رہا ہو۔ اگر ایسا ہو رہا ہے تو اس سے معافی مانگی جائے اور توبہ کی جائے۔ اگر ایسی کوئی بات نہیں ہے تو حسب توفیق صدقہ خیرات کر دیں اور ساتھ ساتھ درج ذیل وظیفہ باقاعدگی سے کریں۔

اول آخر گیارہ (11) مرتبہ دورود شریف اور گیارہ گیارہ مرتبہ استغفار پڑھیں۔ تعوذ، تسمیہ کے ساتھ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس 11 مرتبہ، 40 مرتبہ یا حسب ضرورت 100 مرتبہ جاری رکھیں۔ بہتر وقت بعد از نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے تک اور بعد نماز عشاء سونے سے پہلے کا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی