سوال نمبر:2656
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نماز کے دوران جب انسان تشہد کی حالت میں بیٹھتا ہے تو حکم ہے کہ دایاں پاؤں کھڑا رکھنا ہے اگر کھڑا نہ رکھا جائے تو نماز ہو جائے گی یا نہیں اور دیوبندی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے جبکہ ہمارے علاقے میں کوئی اور مسجد بھی نہیں ہے؟
- سائل: دانش علیمقام: کراچی، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء
جواب:
جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور دائیں پاؤں کو اس طرح کھڑا
رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلہ رخ ہوں سنت ہے۔ اگر ایسا نہ ہو سکے تو نماز تو
ہو جائے گی لیکن قصدا پاؤں کو کھڑا نہ کرنے والا گنہگار ہوتا ہے۔
مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔
- کیا غیر مقلد کے
ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے؟
- اپنے مسلک کی
مسجد نہ ہونے پر باجماعت نماز کیسے ادا کی جائے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔