سوال نمبر:2644
السلام علیکم باجماعت امامت کے بعد امام صاحب کا جائے نماز یعنی مصلی کو ایک کونے سے فولڈ کرنا لازمی ہے؟ اگر ایسا کرنا لازمی ہے تو اس کی شرعی دلیل کیا ہے؟ کیونکہ ایک صاحب فرماتے ہیں کہ اگر جائے نماز کو ایک کونے سے فولڈ نہیں کرتے تو اس پر شیطان آ کر نماز پڑھتا ہے۔ اگر ایسا مان لیا جائے تو پھر نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کی صفوں میں تو شیاطین صف در صف نماز پڑھتے ہوں گے۔ مفصل جواب عنائت فرمایں۔
- سائل: محمد سلیممقام: الہ آباد
- تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء
جواب:
یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں۔ مصلی فولڈ کرنے یا نہ کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ضرورت
ہو تو فولڈ کر کے رکھ دیں، اگر اسی طرح پڑا رہے پھر بھی کوئی قباحت نہیں۔ باقی رہا
ایک کونے سے فولڈ کرنا اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ شیطان نماز پڑھنے لگ جائے تو اس
سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہ سب فضول باتیں ہیں جو بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مشہور ہو
گئی ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔