جواب:
زکوٰۃ کے نصاب کی کم از کم مقدار ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کے برابر ہے جو سال کے جمع شدہ مال پر اڑھائی فیصد کی شرح سے مقرر کی گئی ہے۔ یہ مال کی کم سے کم مقدار ہے جس پر زکوٰۃ کی فرضیت عائد ہوتی ہے۔ اس سے انکار انسان کو دائرہ اسلام سے ہی خارج کر دیتا ہے اور اس سے پہلو تہی مسلمان کے ایمان و اسلام کو خطرہ میں ڈال دیتی ہے۔
1. شرنبلالی، نور الإيضاح، 1: 147
2. زحيلی، الفقه الاسلامی و ادلته، 2: 733
3. جزيری، کتاب الفقه علی المذاهب الأربعة، 1: 958
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔