کیا مسافر مقیم نمازیوں کی پوری نماز پڑھائے گا؟


سوال نمبر:2562
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسافر نمازی مقیم نمازیوں کو پوری نماز پڑھائے گا یا قصر نماز پڑھائے گا؟

  • سائل: محمد نعمان آصفمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 08 مئی 2013ء

زمرہ: مسافر کی نماز  |  امامت  |  عبادات

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ اگر امام مسافر ہو تو وہ قصر ہی ادا کرے گا لیکن اس کی اقتداء میں جو مقتدی ہونگے وہ اپنی نماز مکمل کریں گے۔ یعنی چار رکعت والی نماز کی امامت مسافر کروائے تو دو رکعت بعد سلام پھیر دے گا اور مسافر مقتدی بھی سلام پھیر دیں گے لیکن مقیم مقتدی اپنی نماز پوری کریں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ امام مقیم ہو تو اس کی اقتداء میں مسافر مقتدی مکمل نماز پڑھیں گے قصر نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی