نماز کس عمر میں فرض ہوتی ہے؟


سوال نمبر:252
نماز کس عمر میں فرض ہوتی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

زمرہ: فقہ اور اصول فقہ  |  نماز  |  عبادات

جواب:

حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق دس سال کی عمر میں نماز فرض ہو جاتی ہے۔ حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز قائم کرنے کا حکم دو اور جب دس سال کے ہو جائیں تو انہیں تاکیداً نماز پڑھاؤ اور سونے کے لئے ان کے بستر علیحدہ کر دو۔‘‘

 أبو داؤد، السنن، کتاب الصّلوٰة، باب متی يؤمر الغلام بالصلاة، 1 : 197، رقم : 495

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔