فرشتوں کے نام اور معمولات کیا ہیں؟


سوال نمبر:2513
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ فرشتوں کے نام اور ان کے معمولات کیا ہیں؟ تفصیلی جواب سے نوازیں۔ جزاک اللہ

  • سائل: محمود امجد عاربیمقام: ملتان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2013ء

زمرہ: ایمان بالملائکۃ

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ چند فرشتوں کے نام مشہور ہیں ان کے علاوہ باقی کے نام معلوم نہیں ہیں۔ جیسے جبرائیل، اسرافیل، میکائیل اور عزرائیل وغیرہ۔ دوسری بات یہ ہے کہ ان کے معمولات وہی ہیں جو اللہ تعالی کا حکم ہوتا ہے اس میں ذرا بھی سستی نہیں کرتے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی