نفلی اور سنت روزے میں فرق کیا ہے؟


سوال نمبر:2509
السلام علیکم آپ ہی کے سوال نمبر 270 میں نفلی روزے اور سنت روزے کا بتایا گیا ہے۔ سنت (محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کے روزے، عرفہ یعنی نویں ذی الحجہ کا روزہ اور ایامِ بیض یعنی ہر قمری مہینے کی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخ کے روزے) نفل (ماہ شوال کے چھ روزے، ماہ شعبان کی پندرہویں تاریخ کا روزہ، سوموار، جمعرات اور جمعہ کا روزہ) میرا سوال یہ ہے کہ نفلی روزے اور سنت روزے میں فرق تفصیل سے بتا دیں۔ اللہ آپ کو اس کی جزا دے۔

  • سائل: ایاز علیمقام: گجرانوالہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2013ء

زمرہ: روزہ

جواب:

فرض اور واجب کے علاوہ تمام عبادات نفلی ہی ہوتی ہیں۔ جن میں زیادہ تاکید پائی جائے انہیں سنت کا درجہ دے دیا گیا ہے، پھر سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ میں بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ فقہاء کی اصطلاحات ہیں۔ انہوں نے درجہ بندی کی ہے۔ لہذا فرض اور واجب روزوں کے علاوہ سب نفلی روزے ہی ہوتے ہیں لیکن جن کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زیادہ تاکید فرمائی یا ان کو رکھنے کا اہتمام زیادہ فرمایا وہ سنت ہیں جبکہ باقی کو صرف نفل شمار کرتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی