ایک سال تک ہمبستری نہ ہونے کے بعد طلاق ہو جانے پر عدت ہو گی؟
سوال نمبر:2505 السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر شادی شدہ عورت ایک سال تک اپنے شوہر سے ہمبستری نہ کرے اور پھر اس کو طلاق ہو جائے تو کیا اس پر عدت ہو گی؟
ہمبستری کیے ہوئے چاہے جتنا عرصہ ہی کیوں نہ گزر چکا ہو، عدت طلاق کے بعد ضرور
پوری کی جائے گی، جو تین حیض ہوتی ہے یا پھر حاملہ عورت کے لیے وضع حمل (یعنی بچے کی
پیدائش) ہے۔