نومولود بچے کے کان میں‌ آذان دینے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:2472
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو اس کے کان میں‌ آذان دینے کا طریقہ کیا ہے؟

  • سائل: محمد عبد الباسطمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2013ء

زمرہ: اذان  |  عبادات

جواب:

جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دائیں کان میں آذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مسنون عمل ہے۔ بچے کو اٹھا کر دائیں طرف مناسب آواز میں آذان اور بائیں طرف اقامت کہہ دیں اگر کوئی کاغذ یا کوئی پائپ نما چیز کے آگے لگا کر بھی آذان کہے تو اس میں بھی کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن بچے کے نرم و نازک کان کے پردوں کا بھی خیال رکھتے ہوئے آواز مناسب رکھی جائے۔ اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا شرع کی رُو سے نومولود کے کانوں میں اذان دینا جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی