مذکورہ ترانہ ہندوستان کا قومی گیت ہے۔ اسے پڑھتے وقت دونوں ہاتھ چھوڑ کر سیدھے کھڑے رہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان اس کو پڑھ سکتے ہیں اور کیا اس کو پڑھنا گناہ تو نہیں ہے؟ براہ مہربانی اس کا جواب ارسال فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
جن گن من ادھی نایک جئے ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
دراوڈ اتکل ونگا
وندھیہ ہماچل یمنا گنگا
اچھلہ جلہ دھی ترنگا
توا سبھ نامے جاگے
توا شبھ آشش مانگے
گاہے توا جیا گادھا
جن گن منگل دایک جیہ ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
جیا ہے، جیا ہے، جیا ہے
جیا جیا جیا جیا ہے
जन गण मन अधिनायक जय हे
भारत भाग्य विधाता
पंजाब सिंध गुजरात मराठा
द्राविड उत्कल वंग
विंध्य हिमाचल यमुना गंगा
उच्छल जलधि तरंग
तव शुभ नामे जागे
तव शुभ आशिष मागे
गाहे तव जयगाथा
जन गण मंगल दायक जय हे
भारत भाग्य विधाता
जय हे, जय हे, जय हे
जय जय जय जय हे!
اے! بھارت کی منزل کا فیصلہ کرنے والے، عوام کے ذہن و دلوں پر حکومت کرنے والے تیری جئے ہو
O! Dispenser of India's destiny, thou art the ruler of the minds of all people
تیرا نام ہی، پنجاب، سندھ، گجرات، مراٹھا عللاقوں کے دلوں میں جگتا ہے
Thy name rouses the hearts of Punjab, Sindh, Gujarat, the Maratha country
دراوڈ، اتکل اور بنگال میں بھی
in the Dravida, Utkala and Bengal
تیرا ہی نام وندھیہ اور ہمالہ کی پہاڑیوں میں گونجتا ہے
It echoes in the hills of the Vindhyas and Himalayas
جمنا اور گنگا کے پانی میں یہی رواں دواں ہے
it mingles in the rhapsodies of the pure waters of Yamuna and Ganga
یل (مذکورہ) علاقے تیرا ہی نام گنگناتے ہیں
They chant only thy name.
اور یہ تیری ہی محترم دعائیں مانتے ہیں
They seek only thy auspicious blessings.
وہ صرف عظیم فتوحات کے نغمے گاتے ہیں
They sing only the glory of thy victory.
اور اس عوام کی مغفرت تیرے ہی ہاتھوں ہے
The salvation of all people waits in thy hands
اے! بھارت کی منزل کا فیصلہ کرنے والے، عوام کے ذہن و دلوں پر حکومت کرنے والے
O! Dispenser of India's destiny, thou art the ruler of the minds of all people
تیری جئے ہو، تیری جئے ہو، تیری جئے ہو
Victory to thee, Victory to thee, Victory to thee
جئے ہو، جئے ہو، جئے ہو، تیری ہی جئے ہو
Victory, Victory, Victory, Victory to thee
جواب:
ہر ملک کا کوئی نہ کوئی ترانہ یا قومی گیت ہوتا ہے، جس میں وہ قوم اپنے وطن سے محبت وعقیدت کا اظہار کرتی ہے اور اس کے حق میں بہتری کی دعا کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی بھارت کا قومی ترانہ ہے، ہمیں تو اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی جو غلط ہو، یہ وہاں پر رہنے والے مسلمان ہوں یا غیر مسلم اپنے وطن سے محبت کا اظہار کریں گے، یہ جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔