جواب:
سود، سود ہے جس پلیٹ فارم سے بھی اس کا لین دین یا تشہیر کی جائے مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی جتنے برے کام مثلا چوری، جوا، شراب، زنا وغیرہ ہر وقت اور ہر جگہ حرام ہیں۔ یہ نہیں کہ غیر مسلم کے ساتھ سب معاملات کرنا جائز ہو جائیں گے جس طرح مسلمان کےساتھ جائز نہیں اسی طرح غیر مسلم کے ساتھ بھی جائز نہیں ہیں۔ لہذا برائی کی تشہیر کرنا جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔