حلق کب کروانا چاہیے؟


سوال نمبر:2422
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عمرہ کرنے کے بعد اگر بندہ قصر کروانا چاہے تو اس کو کتنے بال کٹوانے چاہیں، جیسا کہ ایک بندے کے بال آدھا یا ایک انچ لمبے ہیں‌ تو اس کو قصر کرواتے وقت کم از کم کتنے انچ بال کٹوانے چاہیں؟ میں‌ نے سنا ہے کہ انگلی کے ایک پورے سے کم بال ہوں تو لازمی اس بندے کو حلق کروانا چاہیے۔

  • سائل: حاجی محمد بوستانمقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: حلق اور قصر

جواب:

کٹنگ کروائے یا ٹنڈ کروائے دونوں کی اجازت ہے لیکن ٹنڈ کروانا بہتر ہے۔ چھوٹے بال ہوں تو ٹنڈ کروائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی