سوال نمبر:2406 السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے جھگڑے کے دوران شدید غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے "میں نے آپ کو تین طلاقیں دیں۔ میں نے آپ کو تین طلاقیں دی " ان الفاظ سے ایک منٹ پہلے تک میرا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور جب میں نے یہ الفاظ استعمال کیا اس وقت بھی میری طلاق کی نیت نہ تھی تو کیا اس صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں جبکہ میرا ارادہ بالکل بھی طلاق دینے کا نہیں تھا۔