جواب:
حجام کا کام کرنا جائز ہے، اس کی کمائی بھی حلال ہے۔ اگر ظاہری طور پر حجام کا کام نظر آئے اس کے ساتھ ساتھ کوئی کسی بھی قسم کا ناجائز کام بھی جاری کر رکھا ہو اسے جائز نہیں کہہ سکتے جیسا کہ آج کل بعض جگہ ہو رہا ہے۔ غیر شرعی کام جہاں بھی ہو جس وقت بھی ہو ناجائز ہی ہو گا، خواہ مسجد میں کیا جائے یا بازار میں چھپ کر ہو یا سر عام۔ ہاں داڑھی رکھنا ہر مسلمان مرد پر واجب ہے، شیو کرنا جائز نہیں ہے۔ حجام کو چاہیے کہ شیو نہ کرے، اگر کوئی کہتا ہے تو اسے کہہ دیں کہ یہ کام خود ہی کرے میں نہیں کروں گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔