جواب:
قبول اسلام کے لیے شہادت کرنا اس لیے ضروری ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، مسلمان ہونے کے بعد تمام تر شرعی احکام اسی وقت لاگو کیے جا سکتے ہیں، جب کوئی ظاہری طور پر مسلمان ہو۔ شادی بیاہ، نماز، روزہ اور اگر مر جائے تو کفن دفن وغیرہ سب اسی وقت لاگو ہو سکتے ہیں جب ظاہری طور پر معلوم ہو کہ یہ مسلمان ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنا مسلمان ہونا ظاہر کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔