حرم کی حدود میں بغیر احرام کے داخل ہونے سے کیا دم واجب ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر:2325
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرا کزن سعودیہ میں ایک کمپنی میں ڈرائیور ہے، وہ اور اس کا ایک دوست گاڑی پہ ایک دن مکہ میں اپنے چچا کو چھوڑنے گئے تھے، اس کا چچا مکہ مکرمہ میں‌ ہی رہتا ہے۔ اس کو وہ چھوڑ کر سیدھا واپس آ گئے تو وہ سارے لوگ حرم کی حدود میں بغیر احرام کے داخل ہوئے تو کیا ایسی صورت میں ان پہ دم واجب ہوتا ہے؟

  • سائل: حاجی محمد بوستانمقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء

زمرہ: احرام کے احکام

جواب:

میقات سے آگے جانے والے کے لیے ضروری ہے کہ احرام باندھے، اگر نہیں باندھے گا تو ایک بکرا دم دے گا۔ اس لیے آپ لوگ بھی دم دیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
اہل مکہ اور حدود میقات میں رہنے والوں پر میقات سے باہر جانے کی صورت میں واپسی احرام کا کیا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی