جواب:
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے الفیوضات المحمدیۃ کے آغاز میں شرائط اجازت لکھ دی ہیں، ان کا بغور مطالعہ کر لیا جائے۔ آپ کے استفادہ کے لیے شیخ الاسلام کی تحریر ذیل میں دی جارہی ہے:
تحریکِ منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین اور جملہ وابستگان و محبین کے لئے خصوصی وظائف دیئے جارہے ہیں۔ انہیں اس امر کی اجازت ہے کہ وہ اپنے سلاسل کے مطابق اپنے مشائخ کے دیئے ہوئے وظائف کو جاری رکھتے ہوئے ان وظائف کو اپنا یومیہ معمول بنائیں ان کے ذریعے سب کو انشاء اللہ نسبتِ عبدیت اور نسبتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ظاہری و باطنی فیوض و برکات اور روحانی مَلکات کی شکل میں نصیب ہوں گی دنیا و آخرت کی کثیر نعمتوں، برکتوں اور سعادتوں سے بہرہ یاب ہوں گے۔
میں سید الکونین و الثقلین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضور غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ، سیدی و سندی قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی البغدادی ص کی طرف سے جملہ سلاسل طریقت کے ضوابط اور آگے درج شدہ شرائط کے مطابق اُن کو اجازت دیتا ہوں۔
جن سلاسل میں ان کی پہلی نسبت و ارادات ہے وہ بھی برقرار رہے گی یہ ان کے لئے تحریکِ منہاج القرآن سے قلبی و روحانی وابستگی اور مشن کی تنظیمی و تحریکی خدمات کی بنا پر نسبتِ عبدیت اور نسبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اضافی فیض ہے۔
الفُیوضَاتُ المُحَمَّدِیَّۃ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جملہ وظائف و اذکار اور معمولات کے لئے شرائط درج ذیل ہیں:
جو لوگ ان دس شرائط کی ممکنہ حد تک پابندی کر سکیں انہیں ان وظائف کی اجازت ہے۔
یہ دس روزہ اعتکاف پچھلی منزل کی تکمیل، اگلی منزل کی ابتداء اور اجازت کے لئے خلوت کا درجہ رکھتا ہے۔ اس موقع پر نسبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پختگی کی ریاضت خصوصی نگرانی میں کروائی جاتی ہے۔ جب بھی پچھلی منزل کی تکمیل ہو گی تو اگلی منزل کی اجازت دی جائے گی جس کے بعد پچھلی منزل کے وظائف کو دہرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
الراجی رحمةَ ربّةِ العلٰی
و الفقیر الٰی حضرة النّبی المصطفیٰ
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
23 نومبر 2003ء
بمطابق 27 رمضان المبارک، 1424ھ
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔