فرض نمازوں کے نوافل پڑھنے کا حکم کس نے دیا ہے؟


سوال نمبر:2290
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ظہر، مغرب اور عشاء کی نماز کے ساتھ جو نفل پڑھے جاتے ہیں ان کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا ہے اور ان نوافل کو پڑھنے کا حکم کب اور کس نے دیا؟

  • سائل: محمد ارشاد مانمقام: فیصل آباد پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

زمرہ: نفلی نمازیں  |  عبادات

جواب:

حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے پڑھے ہیں۔ اس وجہ سے یہ سنت ہیں، اس لیے ہم بھی پڑھتے ہیں۔

سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
اے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے

فضائل معلوم کرنے کے لیے منہاج الفتاوی از مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور بہار شریعت از مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کا مطالعہ فرمائیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی