سوال نمبر:2287 السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کے پاس صرف جہیز کا سامان ہے اور تین تولے سونا ہے لیکن اس کے پاس نقدی رقم بالکل نہیں ہے تو کیا اس کو اپنا سامان بیچ کر قربانی دینا ہو گی؟
جہیز کے سامان کو نصاب میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اور سونا بھی ساڑھے سات تولے سے کم ہے اگر ساڑھے سات تو سونا ہوتا تو اس کو بیچ کر قربانی لگانا واجب ہوتی۔ لہٰذا اس عورت پر قربانی واجب نہیں ہے۔