مجبوری کی حالت میں رشوت دینے پر گناہ کس پر ہوگا؟


سوال نمبر:2259
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ محترمہ ایک سکول ٹیچر ہیں اور دل کی مریض بھی ہیں۔ ان کا ایک pay bill 2011 سے رکے ہوئے ہیں ہم نے بہت کوشش کی کہ یہ بل بغیر رشوت کے مل جائے لیکن سب فضول کلرکس 3500 روپے رشوت مانگ رہے ہیں اور اس وقت ہمیں اس بل کی بہت ضرورت ہے لیکن کیا ہم رشوت دے دیں؟ اگر ہم کلرک کو دے دیں‌ تو ہم کس حد تک گنہگار ہونگے؟

  • سائل: عمیرمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2012ء

زمرہ: رشوت  |  معاملات

جواب:

اگر پوری کوشش کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا تو پھر آپ ان کو پیسے دے کر مسئلہ حل کروا لیں۔ کیونکہ آپ کا حق تلف ہو رہا ہے۔ اس لیے آپ کو رشوت دینے کا گناہ نہیں ہو گا لیکن انہوں نے ناجائز لیے ہیں وہ گنہگار ہونگے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری